دارالسلام ایجوکیشن سسٹم

قیام اور اغراض ومقاصد

قیام اور اغراض ومقاصد

الرحمہ انسٹیٹیوٹ کا قیام اور اس کے اغراض و مقاصد

2010ءمیں ضلع ننکانہ کے نواحی علاقے ’’منڈی واربرٹن‘‘ میں مولانا عبدالمالک مجاہدd کی سرپرستی میں نوجوانانِ ملت اور شبانِ اسلام کی علمی پختگی اور اخلاقی و نظریاتی مضبوطی کے عظیم خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے پیشِ نظر الرحمہ انسٹیٹیوٹ قائم کیا گیا۔ الرحمہ انسٹیٹیوٹ کے آٹھ سالہ تعلیمی دورانیے میں درسِ نظامی، وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے تحت عامہ، خاصہ، عالیہ اور عالمیہ کے جملہ امتحانات اور ایف اے سے بى اىس تک ریگولر معیاری تعلیم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ بعدازاں ہائر ایجو کیشن کے لیے اندرون و بیرون ملک یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی تک طلبہ کی عملی رہنمائی ادارے کے منشور کا حصہ ہےجس کے نتیجے میں متعدد طلبہ ام القریٰ یونیورسٹی مکہ مکرمہ، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ اور اندرون ملک مختلف یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ اسی طرح بعض طلبہ جید علماء و مشائخ کی زیر تربیت حدیث و فقہ اور ادیان و فرق میں تخصص (Specialization ) کر رہے ہیں۔ اس عظیم ادارے کے قیام کے مبارک و مقدس مقاصد و اہداف مندرجہ ذیل ہیں۔ (وباللہ التوفیق)

مقاصد

  • کتاب اللہ کیخدمتِ عالیہ کے ذریعے سے رضائے الٰہی کا حصول
  • خدمتِ قرآن وسنت کے ذریعےسے ’’قرآن اور صاحب قرآنe کی شفاعت‘‘ کا حصول
  • دینیتعلیمات کے ذریعے سے صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے نوجوان نسل کی عملی تربیت
  • دینیو اخلاقی اقدار کو فروغ دے کر معاشرے میں خیر، اعتدال اور اخوت کی فضا کا قیام

اہداف

  • ایسےحقیقی و عملی مسلمان افراد تیار کرنا جو شعائرِ اسلام کے پابند، بلند اخلاق و کردار کے حامل اورعملی اعتبار سے امتِ مسلمہ کے لیے سرمایۂ افتخار ہوں۔
  • ایسےصالح نوجوانوں کی تیاری جو والدین اور اساتذۂ کرام کے لیے باعثِ فخر اور بہترین صدقہ جاریہ ہوں۔
  • ایسےاسلامی ریسرچ سکالرز کی تیاری جو مستقبل میں بین الاقوامی معیار کے مطابق پوری دنیا میں اسلام کے آفاقی پیغام کو پھیلا سکیں۔  
  • دینیجامعات اور مساجد و مراکز کے لیے مدرسین کی ایسی کھیپ تیار کرنا جو تدریسی میدان میں خوب مہارت رکھتے ہوں۔
  • ایسےمنتظمین کی تیاری جو اداروں کو بطریق احسن چلانے کی اہلیت رکھتے ہوں۔
  • ایسےخطباء و مقررین کی تیاری جو منبر و محراب کو نبوی امانت سمجھتے ہوئے صحیح اسلامی تعلیمات کو عام کرسکیں۔