دارالسلام ایجوکیشن سسٹم

داخلےکے اصول

داخلےکے اصول

  1. داخلہ سال میںصرف ایک مرتبہ رمضان المبارک کے بعد10شوال کے قریب کیا جاتا ہے۔
  2. انٹریٹیسٹ کے لیے دوماہ پہلے باقاعدہ تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے ۔
  3. انٹریٹیسٹ سے دوماہ قبل رجسٹریشن کاعمل شروع کر دیا جاتا ہے۔
  4. رجسٹریشنکے لیے ادارتی طور پر ایڈمن آفس کا نمبر دیا جاتا ہے تاکہ جو بھی رجسٹریشن کرواناچاہے، وہ صرف آفس سے رابطہ کرے۔ رجسٹریشن ابتدائی ضروری معلومات لینے کے بعدصرف میرٹ پر آنے والے طلبہ کی کی جاتی ہے۔
  5. والدینکو رجسٹریشن سے پہلے آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس ادارے میں دینی و عصری تعلیم لازمی ہے ۔
  6. انٹریٹیسٹ سے پہلے اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ طالب علم کم از کم حافظ یا غیر حافظ میٹرک پاس ہواور اس کے پاس میٹرک کا سرٹیفکیٹ بھی ہو۔
  7. داخلہ صرف میرٹپر کیا جاتا ہے، سفارش قبول نہیں کی جاتی ۔
  8. ٹیسٹپاس کرنے کے لیے 50فیصدنمبرحاصل کرناضروری ہوتے ہیں۔
  9. ٹرائل کے لیے33 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوتے ہیں۔
  10. ٹرائل پرداخل ہونے والے طلبہ کا دوبار ماہانہ ٹیسٹلینے کے بعدتعلیمی کمیٹی ان کے حتمی داخلے کا فیصلہ کرتی ہے۔
  11. داخلہ ٹیسٹمیں حافظ قرآن کو حفظ کے امتحان کے بعد  10 نمبر اضافی دیے جاتے ہیں۔
  12. ٹیسٹتحریری اور شفوی دونوں طرح لیا جاتا ہے۔ تحریری ٹیسٹ سکول سٹاف اورشفوی ٹیسٹ درسِ نظامی کے اساتذہ لیتے ہیں۔
  13. شفویامتحان میں حفظ و ناظرہ، مسنون نماز واذکار، اردو اور انگلش ریڈنگ کاجائزہ لیا جاتا ہے، نیز طالبِ علم کی ذہنی صلاحیت کو پرکھنے کے لیے معلوماتِ عامہ سے متعلقہ سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں۔ تحریری امتحان میں تعلیمی مرحلے کے مطابق اسلامیات، انگلش، اردو، ریاضی اور سائنس کا جائزہ لیا جاتا ہے، نیز اردو اور انگلش رائٹنگ کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔
  14. داخلہ کے لیےمخصوص کوٹہ ہوتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ 70 طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے، جن میں سے 60 طلبہ میرٹ پر اور زیادہ سے زیادہ دس طلبہ کوٹرائل کی بنیاد پر داخلہ دیا جاتا ہے۔