دارالسلام ایجوکیشن سسٹم

وفاق المدارس السّلفیہ (عامہ تا عالمیہ)

وفاق المدارس السّلفیہ (عامہ تا عالمیہ)

وفاق المدارس السلفیہ کے امتحانات میں کامیابی کے لیے ادارے کے خصوصی اقدامات

ادارے کے تمام طلبہ وفاق المدارس السلفیہ کے امتحانات میں شریک ہوتے ہیں، وفاق کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ادارے کی طرف سے درج ذیل امور کا لحاظ رکھا جاتا ہے:

  • وفاق کا مکمل نصاب سبقًا سبقًا پڑھایا جاتا ہے۔
  • وفاق کے امتحانات شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل طلبہ کو امتحان کی تیاری کے لیے کلاسوں سے فری کر دیا جاتا ہے۔
  • ہر کلاس کا ایک مشرف مقرر کیا جاتا ہے جو اس کلاس کے مکمل نصاب کا جائزہ لیتا ہے اور جہاں سقم ہو ، اسے دور کرتا ہے۔
  • تمام طلبہ مشرف کی زیر نگرانی مکمل نصاب کی دہرائی کرتے ہیں۔
  • فری دنوں میں طلبہ اساتذہ کی زیر نگرانی امتحان کی تیاری کرتے ہیں۔
  • جن طلبہ کی لکھائی کمزور ہوتی ہے، انھیں خطاط استاد ٹریننگ دیتا ہے۔
  • تمام طلبہ کو پیپر حل کرنے کا طریقہ سمجھانے کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس میں عملی طور پر طریقہ سمجھانے کے ساتھ ساتھ انھیں تحریری صورت میں ایک پمفلٹ بھی دیا جاتا ہے۔

نصاب وفاق المدارس السّلفیہ

وفاق المدارس السلفیہ کا مکمل نصاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے بٹن پر کلک کریں:

ڈاؤن لوڈ کریں (نصاب وفاق المدارس السلفیہ)