الرحمہ ریسرچ سیکشن
اغراض ومقاصد
مدارس دینیہ بقائے اسلام کے لیے بنیادی اینٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا نصاب ان کی دعوتی و تعلیمی سرگرمیوں میں پختگی، نیز عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگی اور تقویتِ اسلام کے لیے نہایت ضروری ہے، چنانچہ ان اہداف کے حصول اور نونہالوں و جوانان امت کے لیے انھیں مزید آسان بنانے کے لیے دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم کے تحت الرحمہ انسٹیٹیوٹ، واربرٹن میں شعبہ تحقیق و تالیف بنام ’’الرحمہ ریسرچ سیکشن‘‘ قائم کیا گیا ۔
الرحمہ ریسرچ سیکشن کے اغراض و مقاصد
- مدارسِ دینیہ کے تعلیمی، تربیتی، دعوتی و اصلاحی اور مشنری مقاصد کی تکمیل میں ممد و معاون نصاب کی تیاری
- دینی مدارس اور وفاق المدارس السلفیہ میں پہلے سے شاملِ نصاب کتب کے متون کی تصحیح اور مفید درسی حواشی کا اہتمام، خصوصاً کتب ستہ اور موطا کے منہج سلف پر عربی حواشی
- ہر فن کی بنیادی کتب کی نہایت آسان، سلیس اور قابل حفظ اردو زبان میں تالیف
- جدید تعلیمی رجحان کے مطابق نصابی کتب میں ہر سبق کے آخر میں تمرینات کا اہتمام
- منہج محدثین وسلف پر نصابیات کی تیاری
- اختلافی مسائل میں ائمہ فن کی ترجیحات کا التزام اور بے جا طوالت سے اجتناب
- اہم کتبِ فنون کا انگلش ترجمہ
- فوری درکار فلیکسز، اذکار کارڈز، ترغیباتی اشتہارات کی مختلف زبانوں میں تیاری
- ایسے مصنفین کی تیاری جو مدرسین بھی ہوں
- حفظ و ناظرہ میں مشغول نسل نو کی بہترین گروتھ کے لیے اردو، عربی اور انگلش زبانوں میں تربیتی نصاب کی تیاری
- قریب الفراغت فضلائے معہد کی تھیسز کی تیاری میں معاونت
ریسرچ پراجیکٹ
خاکہ الرحمہ ریسرچ سیکشن(الرحمہ انسٹیٹیوٹ واربرٹن، ننکانہ)
| آغاز ریسرچ سیکشن | 2020ء |
| مطبوعہ کتب کی تعداد | 09 |
| غیر مطبوع کتب | 02 |
| جاری پراجیکٹ | 07 |
| مستقبل کے پراجیکٹ | 12 |
جاری پراجیکٹ(سمری)
سنن النسائی
احادیث کی کل تعداد: 5758
تکمیل شدہ احادیث کی تعداد: 1758
بقیہ احادیث کی تعداد: 4000
ہدف: ابتدائی کام کی تکمیل (11 ماہ - جون 2026ء)
ہدف: فائنل کام کی تکمیل (07 ماہ - جنوری 2027ء)
تکمیل شدہ احادیث کی تعداد: 1758
بقیہ احادیث کی تعداد: 4000
ہدف: ابتدائی کام کی تکمیل (11 ماہ - جون 2026ء)
ہدف: فائنل کام کی تکمیل (07 ماہ - جنوری 2027ء)
بلوغ المرام
احادیث کی کل تعداد: 1352
تکمیل شدہ احادیث کی تعداد: 452
بقیہ احادیث کی تعداد: 900
ہدف: ابتدائی کام کی تکمیل (06 ماہ - مارچ 2026ء)
ہدف: فائنل کام کی تکمیل (06 ماہ - ستمبر 2026ء)
تکمیل شدہ احادیث کی تعداد: 452
بقیہ احادیث کی تعداد: 900
ہدف: ابتدائی کام کی تکمیل (06 ماہ - مارچ 2026ء)
ہدف: فائنل کام کی تکمیل (06 ماہ - ستمبر 2026ء)
قواعد النحو والصرف (حصہ اول، دوم)
ہدف: فائنل کام کی تکمیل (02 ماہ - 15 نومبر 2026ء)
اصول فقہ(درسی)
ہدف: ابتدائی کام کی تکمیل (01 ماہ - 15 اکتوبر 2026ء)
ہدف: فائنل کام کی تکمیل (03 ماہ - 15 جنوری 2026ء)
ہدف: فائنل کام کی تکمیل (03 ماہ - 15 جنوری 2026ء)
فہرست اور ریکارڈ برائے ریسرچ
| نمبر | کتاب کا نام | کام کی نوعیت | کیفیت |
|---|---|---|---|
| مطبوع پراجیکٹ | |||
| 1 | قواعدالنحو (ابتدائی) | علم النحو سے متعلق مبتدی طلبہ کے لیے مختصرجامع درسی کتاب (جدید ایڈیشن) | مطبوع |
| 2 | قواعد الصرف (ابتدائی) | علم الصرف سے متعلق مبتدی طلبہ کے لیے مختصرجامع درسی کتاب (جدید ایڈیشن) | مطبوع |
| 3 | مختار النحو | علم النحو سے متعلق دورہ جات اور اجرا کے لیے جامع کتاب (جدید ایڈیشن) | مطبوع |
| 4 | تربیتی نصاب (حصہ اول تا سوم) | مسنون دعائیں، حفظِ قرآن وحدیث، عقائد، تجوید، منظوم کلام و تقاریر | مطبوع |
| 5 | تفسیر المختصر | نظر ثانی وپروف ریڈنگ | مطبوع |
| 6 | نمازِ جنازہ کارڈ (اردو، انگلش) | تصحیح و تنقیح | مطبوع |
| 7 | نفحۃ الاحادیث | 200 احادیث کی درسی کتاب کی تصحیح و اضافہ جات | مطبوع |
| 8 | مؤطا مالک کا عربی حاشیہ | تصحیح و تنقیح | مطبوع(مکتبہ دار ابی طیب) |
| 9 | اصولِ وراثت (App) | ہماری طرف سے کام مکمل ہو چکا ہے۔ | - |
| غیر مطبوع پراجیکٹ | |||
| 1 | عربی قصص کا اردوترجمہ | جمع و ترتیب | غیر مطبوع |
| 2 | صبح و شام کے اذکار | جمع و تحقیق | غیر مطبوع |
| جاری پراجیکٹ | |||
| 1 | حاشیہ سنن النسائی | متن کی مراجعت اور درسی حاشیہ (کل: 5758، مکمل: 1758) | جاری |
| 2 | حاشیہ بلوغ المرام | متن کی مراجعت اور درسی حاشیہ (کل: 1352، مکمل: 452) | جاری |
| 3 | قواعدالنحو (اول، دوم) | ثانویہ خاصہ کے لیے جامع درسی کتاب (جدید ایڈیشن) | نظر ثانی جاری |
| 4 | قواعدالصرف(اول، دوم) | ثانویہ خاصہ کے لیے جامع درسی کتاب (جدید ایڈیشن) | نظر ثانی جاری |
| 5 | اصولِ فقہ | اردو زبان میں نصابی کتاب (منہجِ سلف) | نظر ثانی جاری |
| 6 | تربیتی نصاب (عربی) | دعائیں، عقائد، تجوید، تقاریر وغیرہ | پروف ریڈنگ جاری |
| 7 | اصول وراثت | اردو زبان میں نصابی کتاب | کام جاری |
مستقبل کے پراجیکٹ
| 1. حاشیہ جامع ترمذی | 2. حاشیہ ابوداؤد | 3. حاشیہ صحیح مسلم |
| 4. حاشیہ صحیح البخاری | 5. حاشیہ مؤطا مالک | 6. حاشیہ مشکاۃ المصابیح |
| 7. اصولِ تفسیر (اردو) | 8. دورہ اصولِ تفسیر (مسودہ تیار) | 9. دورہ اصولِ حدیث (مسودہ تیار) |
| 10. دورہ اصولِ فقہ (مسودہ تیار) | 11. دورہ عقائد (مسودہ تیار) | 12. تجلیات نبوت (جدید ایڈیشن) |
تفصيل
حاشیہ سنن نسائی (کل احادیث: 5758)
سند اور رواۃ: حُكْمُ السَّنَدِ وَالْحَدِيث، تَوضِيحُ طُرُقِ التَّحَمُّل، تَحْوِيلُ السَّنَدِ، تَعْيِينُ الْمُبْهَمَات، لَطَائِفُ الْإِسْنَاد، اَلضَّوَابِطُ الْعَامَّةُ فِي السَّنَدِ، ضَبْطُ الرُّوَاة، اَلْفَوَائِدُ الْإِسْنَادِيُّ بِتَكْرِيرِ الْمَتَنِ، مَرَاجِعُ الضَّمَائِر، إِعْرَابُ الْأَسْمَاءِ وَالْكُنى.
متنِ حدیث: غریب الفاظ کی وضاحت، مشکل الفاظ کا ضبط، مختلف فیہ مسئلہ میں اقوال و تجزیہ، راجح موقف کی نشاندہی، تطبیق، ضعیف کی نشاندہی، مشکل اعراب و صرفی تحلیل، غلط استدلال کی تردید، مراجع کا تعین، اہم کتب کی نشاندہی، محلِ ترجمہ (باب سے مطابقت)، امام نسائی کے موقف پر تعاقب۔
متنِ حدیث: غریب الفاظ کی وضاحت، مشکل الفاظ کا ضبط، مختلف فیہ مسئلہ میں اقوال و تجزیہ، راجح موقف کی نشاندہی، تطبیق، ضعیف کی نشاندہی، مشکل اعراب و صرفی تحلیل، غلط استدلال کی تردید، مراجع کا تعین، اہم کتب کی نشاندہی، محلِ ترجمہ (باب سے مطابقت)، امام نسائی کے موقف پر تعاقب۔
حاشیہ بلوغ المرام (کل احادیث: 1352)
غریب الفاظ کی وضاحت، مشکل الفاظ کا ضبط، اختلافی مسئلے میں صرف راجح موقف، ضعیف حدیث کی نشاندہی، مشکل اعراب اور صرفی تحلیل، مشکل ضمیروں کی مراجع کا تعین، رواۃ کا مختصر تعارف، احادیث کی تخریج، مستند نسخوں کے ساتھ مراجعت (تحقیق عبدالمحسن بن محمد القاسم وماهر ياسين الفحل وغیرہ)۔