علومِ اسلامیہ برائے خواتین
جامعہ مِرآۃ القرآن والحدیث للبنات
طالبات کے لیے ’’دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم‘‘ کا ایک اور شاندار تعلیمی ادارہ ’’جامعہ مرآۃ القرآن والحدیث‘‘ ہے۔ الرحمہ کے مدیر حافظ عبدالعظیم اسد حفظہ اللہ کے والدِ گرامی مولانا محمد سلیم کیلانی رحمہ اللہ (وفات: 2005ء) نے واربرٹن ہی میں 1985ء میں اس کا سنگِ بنیاد رکھا تھا، جس کے انتظامات اب ان کے چھوٹے بھائی حبیب کبریا صاحب دیکھتے ہیں۔ اس ادارے کی بنیاد نیکی، تقوی اور اخلاص پر رکھی گئی تھی، اسی لیے اللہ تعالی نے اسے شرفِ قبولیت سے نوازا اور اب تک اس ادارے سے سینکڑوں طالبات سندِ فراغت حاصل کرچکی ہیں۔
تعلیمی شعبہ جات
(1) شعبہ تحفیظ القرآن الکریم
تین سالوں میں مکمل قرآن مجید کے حفظ کے ساتھ مکمل ترجمہ بھی پڑھایا جاتا ہے۔
(2) فہمِ دین کورس
دین کی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے لیے دو سالہ کورس جس میں مکمل قرآن ترجمہ وتفسیر کے ساتھ، حدیث کی بنیادی کتاب بلوغ المرام، عربی گرامر اور سیرت کے مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔
(3) شعبہ درسِ نظامی
سات سال میں عالمہ کورس جو کہ حکومتِ پاکستان سے منظور شدہ وفاق المدارس السلفیہ کے نصاب کے مطابق پڑھایا جاتا ہے اور اس کی ڈگری ایم۔ اے کے مساوی ہوتی ہے۔
(4) شعبہ علومِ عصریہ
میٹرک پاس طالبات کے لیے ایف۔ اے سے ایم ۔اے کی تعلیم کا عمدہ نظام۔
شاندار تعلیمی ریکارڈ (امتحانات 2025ء)
’’جامعہ مرآة القرآن والحدیث للبنات‘‘ کی طالبات نے بھی ملک بھر میں اپنے ادارے کا نام خوب روشن کیا ہے۔
- شہادة العالیہ (بی۔ اے): وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات 2025ء میں اول، دوم اور سوم تینوں پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔
- ثانویہ خاصہ (ایف۔ اے): پہلی پوزیشن سمیت کل چار پوزیشنوں کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
"کامیابی کی بنیاد تعلیم ہی ہے۔ تعلیم ایک ایسی کنجی ہے جو کامیابیوں کے دروازے کھولتی ہے، لیکن ایسی تعلیم جس کے ساتھ دین بھی شامل ہو، سونے پر سہاگہ ہے۔ اصل تعلیم تو ہے ہی دین کی تعلیم۔"
— مولانا عبدالمالک مجاہد (چئیرمین دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم)
"یہ سب کچھ اللہ کے فضل و احسان کے بعد ہمارے اساتذہ کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ الرحمہ انسٹیٹیوٹ اور جامعہ مرآة القرآن والحدیث کے طلبہ وطالبات اچھے مسلمان، ملک کے وفادار اور معاشرے کے لیے مفید شہری ثابت ہوں گے۔"
— حافظ عبدالعظیم اسد (مدیر) اور فضیلۃ الشیخ ابوابراہیم محمد ندیم (مدیر التعلیم)
دعا ہے اللہ تعالیٰ ان اداروں کو قائم ودائم رکھے اور ان کے منتظمین ومعاونین کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین!